اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین سے ملاقات

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(لاہور نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، استحکام اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر بلال یاسین  نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد نصر اللہ بھی موجود تھے، اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو عالمی ایوارڈ ملنے پر بلال یاسین کو مبارکباد دی۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین  نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنا جمہوریت کا حسن ہے اور سیاسی ڈیڈ لاک نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی ترقی اور دفاع مشترکہ مشن ہے، ذاتی مفادات اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔

بلال یاسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے نوجوان نسل کو عدم برداشت کے رویوں سے دور رکھنا موجودہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی طاقتوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے، عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے اور ان شاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے