اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کوڑا ٹیکس کے بلز کی تقسیم پوری ہونے سے پہلے ہی سخت شرط عائد

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) کوڑا ٹیکس کے بلز کی تقسیم مکمل ہونے سے پہلے ہی نئی شرط عائد کر دی گئی۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی کے اجرا پر پابندی کے باعث جائیدادوں کی خریدوفروخت متاثر ہو کر رہ گئی ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 50 لاکھ کوڑا ٹیکس بلز کی تقسیم رواں ماہ مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق سالانہ سینی ٹیشن فیس کی وصولی کے لیے چھ ماہ میں دو بلز بھجوائے جائیں گے، ڈیٹا انٹیگریشن کے باعث بلز کی تقسیم سے قبل ہی این او سی کا اجرا روک دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سے قبل صرف پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر این او سی جاری نہیں کیا جاتا تھا تاہم اب کوڑا ٹیکس کی ادائیگی بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے