اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں سموگ اور فوگ کا خدشہ، بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے انتخابات دسمبر یا جنوری کے بجائے اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ بلدیات کو تجویز دی ہے کہ 15 دسمبر سے یکم جنوری تک پنجاب میں سموگ اور فوگ کے امکانات کے باعث بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے مقامی حکومتوں کے انتخابات اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، اس حوالے سے محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو کابینہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جبکہ انتخابات کی تاریخ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بھی تصدیق کی ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو مقامی حکومتوں کے انتخابات دسمبر یا جنوری کے بجائے اپریل 2027 میں کرانے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق انتخابات کی نئی تاریخ، شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات پر حتمی فیصلہ متعلقہ فورمز پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے