اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہورمیں موسم خشک، فضائی آلودگی کی اوسط شرح 201 تک پہنچ گئی

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) شہر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی بھی درست ثابت نہ ہو سکی۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں چوتھے نمبر پر آ گیا، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 201 تک جا پہنچی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کے اطراف فضائی آلودگی کی شرح 254 ریکارڈ کی گئی، جبکہ شاہدرہ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 250 تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے