اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کی ترقی کا معاملہ، سفارشات طلب

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(ویب ڈیسک) عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ٹریفک وارڈنز کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی، پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنز کو ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر  نے ترقیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے، جو صوبے کے تمام چیف ٹریفک آفیسرز کو ارسال کیا گیا ہے، مراسلے میں متعلقہ ٹریفک وارڈنز کا ریکارڈ 12 اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق لاہور کے 12، راولپنڈی کے 8، فیصل آباد کے 5 اور ملتان کے ایک ٹریفک وارڈن کو ترقی دی جائے گی، مجموعی طور پر 26 نشستوں کیلئے 78 سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

ترقی کے عمل کیلئے متعلقہ وارڈنز کی سنیارٹی لسٹیں، کریکٹر سرٹیفکیٹ، بائیو ڈیٹا فارم اور دیگر ضروری ریکارڈ مقررہ تاریخ تک جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تمام امیدواروں کے ایچ آر ایم ای ایس پروفائلز مکمل ہونے چاہئیں، جبکہ سال 2025 تک کی سالانہ خفیہ رپورٹس (ACRs) بھی مکمل ہونا ضروری قرار دی گئی ہیں۔

محکمہ ٹریفک کے مراسلے کے مطابق مقررہ مدت میں مطلوبہ ریکارڈ مکمل کرکے جمع کرانے کے بعد ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے