07 Oct 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں آوارہ کتے نے میو ہسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کرکے زخمی کر دیا۔
ترجمان میو ہسپتال کے مطابق کشمیر بلاک اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کر کے میو ہسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کر دیا۔
آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر نعمان کی ٹانگ پر 2 زخم آئے، انہیں ریبیز سے بچاؤ کے لیے فوری طور پر امیونوگلوبلن اور ویکسین لگا دی گئی ہے۔
متاثرہ ڈاکٹر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
