صحت
بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم فیصلہ
05 Oct 2026
05 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔
پی ایم ڈی سی نے غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ پاس کرنے کی لازمی شرط ختم کردی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق 14 ستمبر 2026 کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پبلک نوٹس جاری کیا گیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے 5 اکتوبر 2026 کو باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا، فیصلہ بیرون ملک میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ پر لاگو ہوگا۔
