اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مسلسل آن لائن رہنے کی عادت ذہنی دباؤ بڑھا سکتی ہے

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(ویب ڈیسک) سمارٹ فون، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نے زندگی آسان بنا دی ہے، تاہم ہر وقت آن لائن رہنے اور بار بار اطلاعات چیک کرنے کی عادت ذہنی دباؤ اور تھکن بڑھا سکتی ہے۔

محققین اسے ’آن لائن نگرانی‘ قرار دیتے ہیں، جس میں انسان آف لائن ہونے کے باوجود پیغامات، اطلاعات اور آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں سوچتا رہتا ہے، دسمبر 2020 میں ہیومن کمیونیکیشن ریسرچ میں شائع تحقیق کے مطابق اس رویے کے اہم پہلوؤں میں آن لائن دنیا کے بارے میں مسلسل سوچنا، اطلاعات کا فوری جواب دینے کی ضرورت محسوس کرنا اور آلات بار بار چیک کرنا شامل ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ آن لائن نگرانی اور ملٹی ٹاسکنگ کا تعلق ذہنی دباؤ میں اضافے سے ہو سکتا ہے، جبکہ مسلسل آن لائن سرگرمی توجہ اور ذہنی توانائی بھی متاثر کر سکتی ہے۔

ماہرین غیر ضروری نوٹیفکیشنز بند کرنے، سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے، کھانے کے دوران فون سے دور رہنے اور بوریت یا تناؤ کی صورت میں فوری طور پر اسکرین کی طرف جانے کے بجائے کچھ وقت آف لائن گزارنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے