اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مہنگائی نے ناشتے کی اشیا بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیں

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(لاہور نیوز) مہنگائی نے شہریوں کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ بچوں اور بزرگوں کے لیے صبح کا ناشتہ، جس میں بریڈ آملیٹ، بریڈ جیم یا دودھ رس شامل ہوتا ہے، اب کئی گھرانوں کے لیے مشکل بنتا جا رہا ہے۔

ڈبل روٹی اور بریڈ کی قیمتیں بدستور بلند ہیں۔ مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی بڑی بریڈ کا پیکٹ 250 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ میڈیم بریڈ 170 اور چھوٹی بریڈ 130 روپے تک میں دستیاب ہے۔ بن کی قیمت 60 روپے جبکہ شیرمال 70 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

رس کا بڑا پیکٹ 260 جبکہ چھوٹا پیکٹ 160 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم شہریوں کے مطابق مارکیٹ میں یہ 275 روپے تک میں فروخت ہو رہے ہیں۔

مختلف کمپنیوں کے جیم کے جار کی قیمت 170 سے 400 روپے تک جبکہ مکھن کی ٹکیہ 50 سے 200 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث بچوں اور بزرگوں کو ناشتہ کرانا بھی مشکل ہو گیا ہے، بچے سکول جانے سے پہلے بریڈ آملیٹ یا بریڈ جیم کا کہتے ہیں، لیکن قیمتیں دیکھ کر خریدنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک شہری نے کہا، ہر شے ہی مہنگی ہو چکی ہے، کچھ بھی سستا نہیں رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے