اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 21 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کی ہدایت پر اقبال ٹاؤن، کینال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، شاہپور کانجراں اور ملحقہ علاقوں میں 26 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 21 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

کارروائی کے دوران 2 واٹر پلانٹس، 2 سویٹس اینڈ کیک یونٹس اور ایک معروف ڈیری پروڈکشن یونٹ بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈیری یونٹ سے لیے گئے مکھن کا سیمپل فیل ہونے پر یونٹ بند کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

منصور احمد کے مطابق ناقص پانی کے باعث 2 واٹر پلانٹس کے خلاف کارروائی کی گئی، جہاں پانی میں مختلف مضر صحت جراثیم پائے گئے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات، اشیائے خورونوش فرش پر رکھنے اور ضروری ریکارڈ و دستاویزات کی عدم موجودگی بھی سامنے آئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، خوراک کے معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، محفوظ خوراک ہر شہری کا حق ہے اور جعلساز عناصر کا خاتمہ فریضہ ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے