اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مانگا روڈ پر رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ، 16 ٹن جانوروں کی آلائشیں اور 700 لٹر تیار آئل برآمد

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کی سربراہی میں مانگا روڈ روہی نالے کے قریب رینڈرنگ یونٹ پر کارروائی کی گئی، جہاں جانوروں کی آلائشوں، چربی اور مختلف اعضا سے آئل تیار کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران یونٹ سے 16 ٹن جانوروں کی انتڑیاں اور مختلف اعضا، آلائشوں اور ہڈیوں سے تیار کردہ 700 لٹر آئل جبکہ بھیڑ کی کھال اور اون سے بھرے 19 ڈرم برآمد کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق یونٹ کے پاس فیٹ رینڈرنگ اور جانوروں کے اندرونی اعضا کی پروسیسنگ کا ضروری لائسنس موجود نہیں تھا، جبکہ پروسیسنگ، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹریس ایبلٹی سے متعلق لازمی ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ یونٹ میں آلائشوں، چربی اور جانوروں کے مختلف اعضا کے ڈھیر موجود تھے اور گندے اور بدبودار ماحول میں آئل تیار کیا جا رہا تھا۔ یونٹ انتظامیہ کی جانب سے اون ایکسپورٹ کرنے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم معائنے کے دوران آلائشوں سے آئل تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے بعد یونٹ کو بند کرتے ہوئے وہاں پروڈکشن اور سپلائی پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر انسانی صحت کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے