اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شناختی کارڈ کی ترسیل میں تاخیر سے بچنے کیلئے نادرا نے اہم ہدایت کر دی

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بننے والے شناختی کارڈ کی وصولی کے حوالے سے شہریوں کیلئے اہم وضاحت جاری کر دی۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کیلئے درخواست دے رہے ہیں، وہ کارڈ کی وصولی کیلئے اپنی سہولت کے مطابق مقام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق شہری شناختی کارڈ کی ڈیلیوری کیلئے اپنا مستقل یا عارضی پتہ منتخب کر سکتے ہیں، جبکہ کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے کارڈ وصول کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

اتھارٹی  نے واضح کیا کہ شناختی کارڈ اسی مقام پر فراہم کیا جائے گا جس کا انتخاب درخواست جمع کراتے وقت کیا گیا ہو۔

نادرا  نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ کی بروقت اور درست ترسیل یقینی بنانے کیلئے درخواست میں مکمل اور درست پتہ درج کریں، پتے میں مکان نمبر، گلی نمبر، سیکٹر اور دیگر ضروری تفصیلات کا اندراج لازمی طور پر کیا جائے۔

نادرا کے مطابق نامکمل یا غلط پتہ درج کرنے کی صورت میں شناختی کارڈ کی ترسیل میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، اس لئے درخواست جمع کراتے وقت فراہم کردہ معلومات کی درستگی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے