05 Oct 2026
(لاہور نیوز) لاہور کے داخلی و خارجی ناکہ جات پر سرچ اینڈ سویب کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق مجاہد سکواڈ ناکہ محمود بوٹی و ٹھوکر نیاز بیگ سے 02 مشکوک ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 02 پستول، گولیاں و میگزین برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان کامران، احمد قانونی کاروائی کے لیے تھانہ چوہنگ، مناواں کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا تھا کہ مشتبہ اشخاص ہوں یا گاڑی چیکنگ کے بغیر لاہور میں داخلہ ممکن نہیں، موبائلز سکواڈ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
