اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ پولیس کا کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، چرس برآمد

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 5 ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ساجد، فرحان، زاہد اور رمجان سمیت دیگر شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلو چرس، 3 پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے کہا کہ سرعام اسلحہ کی نمائش کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے