اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر 68 ہزار سے زائد کالز، 64 ہزار پر کارروائی مکمل

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو تحفظ، قانونی رہنمائی اور انصاف تک رسائی فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ بن گیا۔

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو 68 ہزار 303 سے زائد کالز موصول ہوئیں، موصول ہونے والی کالز میں سے 64 ہزار سے زائد پر قانونی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ 493 درخواستوں پر انکوائری جاری ہے، خواتین کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے 1109 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو تحفظ، قانونی رہنمائی اور انصاف تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ خواتین کی شکایات پر فوری رسپانس اور بروقت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے، جبکہ صنفی جرائم، ہراسانی اور تشدد کا شکار خواتین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ خواتین سے متعلق مقدمات میں متاثرہ فریق کی عزتِ نفس اور رازداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، خواتین کے خلاف جرائم میں بروقت کارروائی، میرٹ پر تفتیش اور فوری انصاف ترجیحات میں شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کیلئے لاہور کو محفوظ ترین شہر بنانا پولیس کا عزم ہے اور اس مقصد کیلئے خواتین کی شکایات پر مؤثر کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے