اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں: ڈی آئی جی آپریشنز

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں شہریوں کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات پیش کیں، زیادہ تر شکایات کرایہ داری، گروی اور کاروباری فراڈ کے معاملات سے متعلق تھیں جس پر انہوں  نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ہر شہری کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن سے عوامی اعتماد بحال ہوتا ہے، تھانوں کی سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر نگرانی جاری ہے، تمام ایس ایچ اوز شام 03 سے 05 بجے تک تھانوں میں موجود ہوں گے، دادرسی نہ ہونے کی صورت میں شہری دوپہر 01 سے 03 بجے میرے دفتر آ سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے