اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سوشل میڈیا پر شکایت، نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر طالبہ کی جانب سے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے واقعہ کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر فوری مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان کی طالبہ سے بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد ملزم نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر بیہودہ زبان استعمال کی۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے طالبہ کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ بھی کی اور رہائشی کمرے کو نقصان پہنچایا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا، جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سے متعلق واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، کسی بھی فرد کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے