03 Oct 2026
(لاہور نیوز) غازی آباد کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان ہارون، عبدالستار، واحد اور ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ولید اور دلاور زخمی ہوئے۔
دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ولید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
