اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں رواں سال 39 ہزار 311 منشیات فروش گرفتار، 40 ہزار سے زائد مقدمات درج

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے منشیات کے بڑے ڈیلرز، سمگلرز اور سپلائی چین میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں 39 ہزار 311 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 40 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 21 ہزار 410 کلوگرام چرس، 1653 کلوگرام ہیروئن، 1399 کلوگرام آئس اور 381 کلوگرام افیون برآمد کی۔ کارروائیوں کے دوران 5 لاکھ 48 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال 5887 منشیات فروش گرفتار جبکہ 5676 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں ملزمان سے 2150 کلوگرام چرس، 107 کلوگرام ہیروئن، 685 کلوگرام آئس، 53 کلوگرام افیون اور 25 ہزار 417 لٹر شراب برآمد ہوئی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے