اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی جھپٹا مار گینگ گرفتار

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر شہریوں سے موبائل اور پرس چھیننے والے 2 رکنی متحرک جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ولید اور امجد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل ایک نوجوان سے موبائل فون چھیننے سمیت اسلام پورہ، لوئر مال اور داتا دربار کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کیں۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس اور شناخت کیا گیا۔ ایس ایچ او داتا دربار رضوان بوبک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے متحرک جھپٹا مار گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او داتا دربار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے