03 Oct 2026
(لاہور نیوز) چونگی امر سدھو کے علاقے فرید کالونی میں کچرے کے ڈرم سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور نومولود کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نومولود کی لاش کچرے کے ڈرم سے ملی، جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نومولود کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کچرے کے ڈرم میں پھینکنے والے ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق مزید شواہد اور حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
