اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شالیمار میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق بچی اپنے والد کی دکان پر روٹی دینے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ ملزم حمزہ عرف شیخ مانی اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات اور مبینہ زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچی نے شور مچا دیا اور موقع سے بھاگ کر اپنے گھر پہنچ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ عرف شیخ مانی کو محلہ جمال دین سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے