اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعۃ المبارک: آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) جمعۃ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان سمیت ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔

آئی جی پنجاب کے مطابق مساجد، کاروباری مراکز کے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائی جائے، جبکہ لاء اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ہدایت میں کہا گیا کہ ڈی پی اوز سمیت تمام سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

آئی جی پنجاب نے دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دینے، داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں اور سامان کی مکمل چیکنگ کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے