اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

لاہور میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے سیمپلز لے لیے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گرفتار لڑکوں کو سیمپلز کیلئے فرانزک لیبارٹری لے جایا گیا، ملزمان سے حاصل کیے گئے نمونے متاثرہ لڑکی کے سیمپلز سے میچ کیے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ رائیونڈ روڈ کی ایک نجی سوسائٹی کے فلیٹ سے بھی فرانزک ٹیم نمونے حاصل کرچکی ہے، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور زیر استعمال برتنوں سے بھی نمونے حاصل کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال گاڑی سے بھی سیمپلز اکٹھے کیے گئے، جائے وقوعہ سے ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے کی کوشش بھی کی گئی، اجتماعی زیادتی کا تعین فرانزک رپورٹ کرے گی، تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہائی پروفائل کیس کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے