01 Oct 2026
(لاہور نیوز) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل سکھیرا سمیت پنجاب پولیس میں 7 اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا تبادلہ کر کے آر پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ ڈی آئی جی انعام الرحمان کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
آر پی او سرگودھا آصف شہزاد کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹرل پولیس آفس جبکہ منصور الحق رانا کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس لاہور تعینات کر دیا گیا۔
اے آئی جی لاجسٹک اختر فاروق کو سی پی او ملتان، سی پی او ملتان صادق ڈوگر کو سکول آف انٹیلی جنس لاہور جبکہ ڈی آئی جی ذیشان اصغر کو کمانڈنٹ چوہنگ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
