01 Oct 2026
(لاہور نیوز) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن اور ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، کسی بھی رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں فیاض احمد ڈوگر، علی عبداللہ نیازی، رضوان مجید بٹ، محمد عمران عباسی اور اظہر محمود ستی شامل تھے۔
اڈیالہ جیل پہنچنے والے رہنماؤں کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا تھا، ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس روانہ ہوگئے۔
