اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ایئرپورٹ سکیورٹی پر سوالات، جعلی ٹکٹ پر مسافر ڈیپارچر ایریا تک پہنچ گیا

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ کے سکیورٹی انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے، جعلی سفری دستاویزات پر ایک اور شخص انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر بغیر یا جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ داخلے کا یہ تیسرا واقعہ سامنے آیا ہے، تازہ واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا، جب اوکاڑہ کا رہائشی شیراز نذیر ولد شیخ نذیر مبینہ طور پر جعلی ٹکٹ کے ذریعے انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں داخل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر پی آئی اے کی پرواز PK-159 کے ذریعے باکو جانے کی کوشش کر رہا تھا، ایف آئی اے کاؤنٹر پر پہنچنے کے بعد اہلکاروں نے مسافر کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو اس کے پاس موجود ٹکٹ جعلی نکلا۔

ایف آئی اے حکام نے مسافر کو مزید کارروائی کیلئے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے حوالے کر دیا، اے ایس ایف نے مسافر کو مزید تفتیش کیلئے کنٹرول روم منتقل کیا، جہاں تفتیش مکمل ہونے کے بعد اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر کے پاس موجود پاسپورٹ بھی جنوری 2025 میں ایکسپائر ہو چکا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے