اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راوی پل پر دو گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد زخمی

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) راوی پل پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سفید اور سیاہ رنگ کی گاڑی کے درمیان پیش آیا، راوی پل پر کھڑی خراب سفید گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت حادثے کا باعث بنی، جس نے گاڑی کے انڈیکیٹر بند کر دیئے اور کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انڈیکیٹر بند ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی سیاہ گاڑی خراب سفید گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں سیاہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا، جبکہ ایک شخص پل سے نیچے گرنے کے باعث زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے