اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ساؤتھ کینٹ پولیس کی کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) ساؤتھ کینٹ پولیس نے راستے میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر ایس ایچ او ساؤتھ کینٹ عدنان رشید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق جاب سے واپسی پر راستے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان ریحان اور علی کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی، جبکہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے