اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اردل روم، 559 اپیلوں کی سماعت

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اردل روم کا انعقاد ہوا، جس میں رواں سال پولیس ملازمین کی 559 اپیلوں کی سماعت کی گئی۔

معمولی کوتاہی کے مرتکب پولیس ملازمین کی 305 اپیلوں پر وارننگ دی گئی، جبکہ 161 اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ 93 پولیس ملازمین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔

اردل روم میں آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک سمیت مختلف ونگز کے پولیس ملازمین پیش ہوئے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی اپیلوں کی شفاف اور غیرجانبدارانہ سماعت یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ اپیلوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شخصی شنوائی کا مقصد سفارش کلچر کا خاتمہ اور میرٹ کو فروغ دینا ہے۔ محکمانہ احتساب کے ساتھ پولیس ملازمین کے جائز حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ڈویژنل ایس پیز کو باقاعدگی سے اردل روم منعقد کرکے پولیس ملازمین کے مسائل سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران ماتحت عملے کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں اور شائستہ رویہ اپنائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے