اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لٹریسی سینٹرز میں ایک سال کے دوران انرولمنٹ میں 25 فیصد اضافہ

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں محکمہ کے زیر انتظام مختلف پراجیکٹس اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ لٹریسی کی جانب سے جاری منصوبوں کے حوالے سے وزیر تعلیم کو بریفنگ دی گئی، رانا سکندر حیات نے گزشتہ ایک سال کے دوران لٹریسی سینٹرز میں بچوں کی انرولمنٹ میں 25 فیصد اضافے پر محکمہ کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ محدود وسائل کے باوجود قابل ذکر کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے آئندہ سال کلاس روم آن ویل اور لائبریری آن ویل پراجیکٹس شروع کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔

رانا سکندر حیات نے محکمہ لٹریسی کو مڈل ٹیک پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے نارتھ پنجاب اور پوٹھوہار ریجن کو زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن بنانے کیلئے محکمہ لٹریسی کو باقاعدہ ورکنگ تیار کرنے کا حکم دیا۔

وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کو مزید 40 ہزار آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف بھی دے دیا، اجلاس میں اس مقصد کے حصول کیلئے جاری منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے اور آؤٹ آف سکول بچوں تک رسائی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے