اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے پہلے سے تعینات سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی خدمات جاری رکھنے اور خالی آسامیوں پر نئے ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ ایس ٹی آئیز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ موجودہ سکول ٹیچر انٹرنز کی خدمات 24 اگست 2026 سے 31 مئی 2027 تک جاری رہیں گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے خالی آسامیوں پر نئے سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ نئی بھرتیاں سکول ٹیچر انٹرنز پروگرام 2024 کے تحت کی جائیں گی۔

نئے ایس ٹی آئیز کی بھرتی ضلع وار مختص کردہ سیٹوں کے مطابق ہوگی، جبکہ صوبہ بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ایس ٹی آئیز کا تازہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی اور تعیناتی میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایس ٹی آئیز کی بھرتی کے معاملے کو ٹاپ ترجیح قرار دے دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے