اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایجوکیشن اتھارٹی کا نجی سکولوں کی رجسٹریشن مدت اور فیس میں اضافے پر غور

28 Sep 2026
28 Sep 2026

(لاہور نیوز) ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت بڑھانے اور رجسٹریشن فیس میں نظرثانی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

مجوزہ قواعد کے تحت سکولوں کو چار سال کیلئے رجسٹریشن جاری کرنے کی تجویز ہے، جبکہ فیس سکول کی ماہانہ فیس کے حساب سے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق 1,500 روپے ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے، 2,500 روپے تک فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 20 ہزار روپے جبکہ 5 ہزار روپے تک ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 50 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح 10 ہزار روپے ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ روپے، 20 ہزار روپے ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 2 لاکھ روپے جبکہ 20 ہزار روپے سے زائد ماہانہ فیس لینے والے سکولوں کی رجسٹریشن فیس 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ قواعد کے مطابق مذکورہ فیس کی ادائیگی پر سکول کو چار سال کیلئے رجسٹریشن جاری کی جائے گی، نئے لائسنس کے بعد تجدید کے موقع پر سکولوں کو مقررہ رجسٹریشن فیس کا 50 فیصد ادا کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے