اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

درجہ چہارم بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 59 افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور کے سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کے دوران بے ضابطگیوں میں ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چار سال قبل لاہور کے سرکاری سکولوں میں 400 سے زائد درجہ چہارم ملازمین بھرتی کیے گئے تھے۔ بھرتیوں کے دوران ایسے افراد کو بھی ملازمتیں دی گئیں جنہوں نے اسامیوں کے لیے درخواستیں تک جمع نہیں کروائی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم کی 200 کے قریب بھرتیوں کو پہلے ہی جعلی قرار دیا جاچکا ہے، جبکہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد ذمہ دار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق بے ضابطگیوں میں ملوث 59 افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے