اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

1134 نمبر لینے کے باوجود دوسری پوزیشن نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انٹرمیڈیٹ کے آئی سی ایس امتحان میں 1134 نمبر حاصل کرنے کے باوجود دوسری پوزیشن نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس خالد اسحاق نے شہری میاں محمد نبیل انور کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں چیئرمین بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے آئی سی ایس امتحان میں 1200 میں سے 1134 نمبر حاصل کیے۔ دو دیگر طلبہ نے بھی 1134، 1134 نمبر حاصل کیے اور انہیں دوسری پوزیشن دے دی گئی، تاہم برابر نمبر ہونے کے باوجود درخواست گزار کو دوسری پوزیشن کا حقدار قرار نہیں دیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق پوزیشن کا اعلان نہ ہونے کے باعث اسے ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے بورڈ حکام سے بھی رجوع کیا، تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بورڈ کا اقدام آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق اور مساوی سلوک کے اصول کے منافی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے دیگر طلبہ کی طرح دوسری پوزیشن دینے کا اعلان کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے