اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز جاری کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز جاری کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کردی۔

ایک لاکھ 90 ہزار امیدواروں کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کاپی کے بجائے سافٹ فارم میں جاری کیے گئے ہیں۔ پرائیویٹ امیدوار ویب سائٹ سے رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، جبکہ ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈ متعلقہ تعلیمی اداروں کے پورٹل پر بھجوا دیے گئے ہیں۔

اب طلبہ کو رزلٹ کارڈ کی پرنٹ شدہ کاپی کے لیے بورڈ یا تعلیمی ادارے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی کی پرنٹنگ اور ترسیل کا سلسلہ ختم کردیا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ایک لاکھ 90 ہزار امیدواروں کے رزلٹ کارڈز سافٹ فارم میں جاری کیے گئے ہیں۔

ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈ متعلقہ تعلیمی اداروں کے پورٹل پر بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے رزلٹ کارڈ کی سافٹ کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

نئے رزلٹ کارڈ پر کیو آر کوڈ بھی موجود ہوگا، جس کے ذریعے امیدوار کے نتائج کی آن لائن تصدیق کی جاسکے گی۔ بورڈ حکام کے مطابق ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سے طلبہ کو اپنے تعلیمی ریکارڈ تک فوری اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔

رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنے سے پرنٹنگ اور ڈاک کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ بورڈ کو کروڑوں روپے کی بچت بھی ہوگی۔

لاہور بورڈ کے اس فیصلے سے نہ صرف ایک لاکھ 90 ہزار رزلٹ کارڈز کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل ختم ہوگیا ہے بلکہ طلبہ کو رزلٹ کارڈ فوری طور پر آن لائن دستیاب ہوگا۔ بورڈ حکام کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ریکارڈ کی تصدیق بھی مزید آسان ہوجائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے