30 Sep 2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقے میں جنرل ہسپتال گیٹ نمبر 3 کے قریب کچرے دان سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نومولود بچے کی لاش کچرے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ورکرز نے کچرا اٹھانے کے دوران لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر اطلاع دی۔
اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نومولود کی لاش تحویل میں لے لی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
