اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: 9مئی کے ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج

30 Sep 2026
30 Sep 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں نامزد ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس منور اقبال ڈوگر نے درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چالان شدہ ملزم کا پاسپورٹ قانون کے تحت ضبط شدہ تصور ہوتا ہے، پاسپورٹ کی ضبطی ختم کرنے اور ملزم کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے کا اختیار متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت کے پاس ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ محض ضمانت منظور ہونے سے ملزم کو پاسپورٹ استعمال کرنے یا بیرونِ ملک سفر کرنے کی خودکار اجازت نہیں مل جاتی، بیرونِ ملک سفر کی اجازت کے لیے ملزم کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

فیصلے کے مطابق پاسپورٹ کنٹرول یا سٹاپ لسٹ سے کسی شخص کا نام نکالنے سے قانونی طور پر ضبط شدہ پاسپورٹ کی حیثیت خود بخود ختم نہیں ہوتی، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پاسپورٹ ضبط کرنے اور اس کی مدت کا تعین کرنے کا اختیار متعلقہ عدالت کے پاس ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں براہ راست ٹرائل کورٹ کے اختیار کو استعمال نہیں کرسکتی، کسی انتظامی حکم یا سٹینڈنگ آرڈر کے ذریعے پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون کو غیر مؤثر نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے ڈویژن بنچ کے مقدمہ ’’فیڈریشن بنام شیخ رشید احمد‘‘ کے فیصلے کی نظیر کو بھی برقرار رکھا جبکہ ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کی جانب سے 6 اور 19 مئی کو کیے گئے اقدامات کو قانون کے مطابق قرار دیا۔

درخواست گزار کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں 9 مئی کے واقعات کا مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے، انہوں نے درخواست گزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ کی ضبطی ختم کرنے اور بیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے کا اختیار متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت کے پاس ہے۔

فریقین کے دلائل اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے