30 Sep 2026
(لاہور نیوز) مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کے خام مال کی لاہور سپلائی ناکام بنا دی، 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2400 سے زائد پتنگوں کا خام مال، سانچہ، بلیڈ اور گوند برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان پتنگوں کا خام مال کوئٹہ سے لاہور منتقل کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان احتشام، احمد اور زاہد کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
