30 Sep 2026
(لاہور نیوز) اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزمان محمد علی، مبشر اور حیدر کے قبضے سے 2050 گرام چرس اور 350 گرام آئس برآمد ہوئی، پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروشوں، ارسل اور علی رضا کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 400 پتنگیں برآمد ہوئیں۔
ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
