اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ اجتماعی زیادتی کیس: آذربائیجانی خاتون کی پنجاب اسمبلی آمد کی ویڈیو سامنے آگئی

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس کی تحقیقات کے دوران آذربائیجانی خاتون ڈیانا کی پنجاب اسمبلی کے دورے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں ڈیانا کو پنجاب اسمبلی کے ہال کے اندر موجود دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وہ اسمبلی کے ایک دفتر میں بھی ویڈیو بناتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں پنجاب اسمبلی کی عمارت کے مختلف حصوں کے مناظر بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیانا کی پنجاب اسمبلی آمد اور وہاں موجودگی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈیانا کس مقصد کے لیے اسمبلی پہنچی اور اسے وہاں داخلے کی اجازت کس کی جانب سے یا کس رابطے کے ذریعے ملی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس کی تحقیقات کے دوران ڈیانا کی پاکستان میں سرگرمیوں، مختلف افراد سے روابط اور نقل و حرکت کا ریکارڈ بھی زیرِ تفتیش ہے۔

پولیس کے مطابق کیس میں اب تک دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان اس وقت پولیس کی حراست میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے