اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اینٹی کرپشن پنجاب کا کرپٹ عناصر کیخلاف آپریشن، ایک ماہ میں 252 سرکاری ملازمین گرفتار

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران صوبہ بھر سے 252 سرکاری ملازمین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق مختلف ریجنز میں کارروائیوں کے دوران رشوت لیتے ہوئے 252 سرکاری ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور ریجن اے سے 19، لاہور ریجن بی سے 20، گوجرانوالہ سے 28، فیصل آباد سے 25 اور راولپنڈی ریجن سے 28 سرکاری ملازمین کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح سرگودھا ریجن سے 16، ساہیوال سے 19، ملتان سے 42، بہاولپور سے 25 جبکہ ڈی جی خان ریجن سے 30 افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کرپشن کے الزامات کی انکوائری کے بعد بھی متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور ریجن اے سے 13، لاہور ریجن بی سے 14، گوجرانوالہ سے 40، فیصل آباد سے 19 اور راولپنڈی ریجن سے ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کیا گیا۔

مزید کارروائیوں میں سرگودھا ریجن سے 9، ساہیوال سے 16، ملتان سے 28، بہاولپور سے 28 اور ڈی جی خان سے 8 افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے