اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حصص کی خرید و فروخت کی خدمات پر سیلز ٹیکس تنازع دو ہفتوں میں طے کرنے کا حکم

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے حصص کی خرید و فروخت کی خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی کے معاملے میں پنجاب اور سندھ کے درمیان دائرہ اختیار کا تنازع دو ہفتوں میں طے کرنے کا حکم دے دیا۔

 

عدالت نے قومی ٹیکس کونسل کو ہدایت کی ہے کہ ظفر سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر متعلقہ فریقین کو سننے کے بعد قانون کے مطابق وجوہات پر مبنی فیصلہ جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس محمد اجمل زاہد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سٹاک بروکر کمپنی زفار سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے سیلز ٹیکس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا کاروباری دفتر لاہور میں ہے اور پنجاب میں مقیم صارفین کو فراہم کی جانے والی سٹاک بروکر سروسز پر وہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو سیلز ٹیکس ادا کر رہی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے بھی اسی سروسز پر ٹیکس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جس سے دوہری ٹیکس وصولی کا معاملہ پیدا ہو رہا ہے۔

کمپنی نے مؤقف اپنایا کہ اگر سندھ ریونیو بورڈ کو ٹیکس وصول کرنے کا مجاز قرار دیا جاتا ہے تو پہلے سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ادا کی گئی رقم سندھ ریونیو بورڈ کو منتقل کی جائے۔

درخواست میں نیشنل ٹیکس کونسل سے بھی معاملے کا فیصلہ کرنے اور پنجاب و سندھ حکومتوں کے درمیان ٹیکس کے دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ طے کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست گزار زفار سکیورٹیز کا کہنا تھا کہ سٹاک بروکر سروسز لاہور، پنجاب میں واقع دفتر سے فراہم کی جا رہی ہیں، اس لیے ان سروسز پر سیلز ٹیکس پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ہی ادا کیا جانا چاہیے۔

کمپنی نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے اسی سروسز پر ٹیکس کا مطالبہ دوہری ٹیکس وصولی کے مترادف ہے، عدالتی حکم کے مطابق سماعت کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے وکیل کنور حیدر علی اور لیگل آفیسر عاصم ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے 5 دسمبر 2025 کو نیشنل ٹیکس کونسل کے متعلقہ فورم پر دی گئی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ حکام زیرِ التوا درخواست کو قانون کے مطابق تمام متعلقہ فریقین کو سن کر، وجوہات پر مبنی حکم کے ذریعے دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کریں۔

عدالت نے حصص کی خرید و فروخت کی خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی کے معاملے میں پنجاب اور سندھ کے درمیان دائرہ اختیار کا تنازع دو ہفتوں میں طے کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قومی ٹیکس کونسل کو ہدایت کی ہے کہ زفارسکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر متعلقہ فریقین کو سننے کے بعد قانون کے مطابق وجوہات پر مبنی فیصلہ جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے