اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاد باغ کو گزشتہ 3 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صدام حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو مقدمہ قتل میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مطلوب تھا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سنگین مقدمے میں مفرور تھا اور گزشتہ تین سال سے قانون کی گرفت سے باہر تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے