اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایم پی او کی دفعات 3 اور 16 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او آرڈیننس کی دفعات 3 اور 16 کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس عبہر گل خان نے ایم پی اے شفیع جان کی متفرق درخواست پر سماعت کی، دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت سے مرکزی کیس کی سماعت بھی آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ تین مرتبہ جلد سماعت کی درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کیس ارجنٹ بنیادوں پر مقرر نہیں ہو رہا، ان کی درخواست ہے کہ مرکزی کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

اس پر جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیئے کہ وہ چیف جسٹس نہیں ہیں کہ دفتر کو کیس مقرر کرنے کی ہدایت دیں، عدالت نے وکیل کو بتایا کہ جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور کیس سماعت کیلئے مقرر ہو جائے گا۔

وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ کیس مقرر نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، جس پر جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیے، "فکر نہ کریں، ہم آپ کی مشکل آسان کریں گے۔"

دورانِ سماعت وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ انہوں نے نظر بندی کے 15 ہزار احکامات ختم کرائے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے مختلف ججز کی جانب سے نظر بندی کے معاملات پر مختلف فیصلے سامنے آئے ہیں۔

اس پر عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ دلائل کے دوران کسی جج کے حوالے سے بات نہ کی جائے اور ریمارکس دیئے کہ تمام ججز قابل احترام ہیں۔

وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ تکنیکی نکات میں پڑ کر انصاف کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، اس پر جسٹس عبہر گل خان نے استفسار کیا کہ جو دلائل دیئے جا رہے ہیں، کیا وہ متعلقہ درخواست میں موجود ہیں؟

عدالت نے واضح کیا کہ زیرِ سماعت معاملہ جلد سماعت کی درخواست تک محدود ہے اور عدالت نے مذکورہ درخواست منظور کر لی ہے، کیس کو اب سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے