24 Sep 2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقہ میں بھتہ خوروں نے مقامی تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا۔
مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق تاجر سجاول علی کو زوہیب بٹ نامی ملزم کی جانب سے بھتہ کے لیے کال آئی، ملزم زوہیب بٹ نے تاجر سجاول علی سے فون پر 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا، پیسے نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈیرے پر فائرنگ بھی کی، پولیس نے ملزم کیخلاف بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
