اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں ایف آئی آر کا فونٹ سائز بڑا اور یکساں کرنے کا حکم

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب کو صوبے بھر میں ایف آئی آر کے فونٹ سائز کو بڑھانے اور ایک ہی طرز کا فونٹ استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے قرار دیا کہ ہم ایف آئی آر پڑھیں گے یا اسے سمجھیں گے؟ جب تین صفحات کا کام ایک صفحے پر ہوگا تو فونٹ تو چھوٹا ہو گا، کہتے ہیں ہم پیپر بچا رہے ہیں، پیپر بچاتے بچاتے ہماری آنکھیں ضائع ہو گئی ہیں، آئی جی پنجاب  نے بھی ایف آئی آر کا فونٹ سائز چھوٹا ہونے کا اعتراف کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم  نے شہری جمیل کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب، آپ نے ایف آئی آر دیکھی ہے؟ یہ ایف آئی آر تو عینک لگا کر بھی نہیں پڑھی جا رہی، کم از کم ایک ہی فونٹ رکھیں۔

آئی جی پنجاب نے بیان دیا کہ ہم  نے اس حوالے سے پی آئی ٹی بی سے معاونت حاصل کی ہے،چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے ریمارکس دیئے کہ ہم ایف آئی آر پڑھیں گے یا اسے سمجھیں گے؟ جب تین صفحات کا کام ایک صفحے پر ہو گا تو فونٹ تو چھوٹا ہو گا، کہتے ہیں ہم پیپر بچا رہے ہیں، پیپر بچاتے بچاتے ہماری آنکھیں ضائع ہو گئی ہیں۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو پورے پنجاب میں ایک طرز  کے فونٹ میں ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کر دی اور آئی جی پنجاب سے 29 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایس پی کی جانب سے ایف آئی آر نہ پڑھے جانے پر آئی جی پنجاب کو طلب کیا تھا، عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ سب کو صاف طور پر یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قانون کی خلاف ورزی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، 23 ستمبر کو کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی  نے احتجاج کرنا ہے تو متعلقہ ڈی سی سے اجازت لی جائے، میرے علم میں نہیں ہے کہ کسی نے احتجاج کیلئے درخواست دی ہو۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ کسی کے خلاف امتیازی کارروائی نہیں کی جائے گی، پولیس کی خود احتسابی کا بڑا اچھا نظام ہے، گھروں میں توڑ پھوڑ کا الزام درست نہیں ہے، کسی کو اگر گھروں میں توڑ پھوڑ کی شکایت ہے تو ہمارے شکایت سیل سے رجوع کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے