24 Sep 2026
(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ میں پولیس یونیفارم اور سول کپڑوں میں مسلح افراد کا خاتون کے گھر دھاوا، لاکھوں کا سامان لے گئے۔
متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹاؤن شپ میں پولیس یونیفارم اور سول کپڑوں میں مسلح افراد مبینہ طور پر چیکنگ کے بہانے خاتون مہوش کے گھر داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر 4 موبائل فونز، گھڑیاں اور نقدی لے گئے۔
متاثرہ خاتون مہوش کے مطابق مسلح افراد نے خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کیا اور گھر سے گاڑی اور الماری کی چابیاں بھی لے گئے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ون فائیو پر کال کی تو تھانے درخواست دینے کا کہا گیا، تاہم تھانہ ٹاؤن شپ جانے پر اہلکاروں نے درخواست لینے سے انکار کر دیا۔
متاثرہ خاتون نے واقعے کے خلاف ایس ایس پی ڈسپلن کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔
