اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، بین الاضلاعی 3 منشیات ڈیلرز گرفتار

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

باغبانپورہ پولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے بین الاضلاعی نیٹ ورک سے مبینہ طور پر منسلک 3 منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی دینے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب، وقار اور فارس کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1050 لیٹر زہریلی دیسی شراب، 3 کلو سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں مقررہ مقامات پر سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور شہر سے منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے