اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ستائیس ستمبر کو کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گئے، آئی جی پنجاب

24 Sep 2026
24 Sep 2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ستائیس ستمبر کو کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے یا توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ 27 ستمبر کو کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت حاصل کرے، میرے علم میں فی الحال ایسی کوئی درخواست نہیں کہ کسی فریق  نے احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست دی ہو۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ کسی کے خلاف امتیازی کارروائی نہیں کی جائے گی، پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر نظام موجود ہے اور شکایات کی صورت میں متعلقہ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

گھروں میں توڑ پھوڑ کے الزامات سے متعلق سوال پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ الزام درست نہیں ہے، تاہم، اگر کسی شہری کو اپنے گھر میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو وہ پولیس کے شکایت سیل سے رجوع کرے، جہاں اس کی شکایت کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے قانون اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے